Pages

Friday, August 30, 2013

imran est fatigue

hcjkshdcjshdklcjslkdcnksdcklshdclkjsdlkcjsklmdjcksjdckljsdlc
مکمل تحریر اور تبصرے>>

Tuesday, August 27, 2013

برسلز: اور سیز پاکستانیوں کو پاسپورٹ کے حصول میں خصوصی ترجیح دی جائے


مکمل تحریر اور تبصرے>>

بارسلونا:طارق جما گجر کی جانب سے دی گئ عید ملن پارٹی


مکمل تحریر اور تبصرے>>

اوباما کا فرانسیسی صدر کو فون،شام کیخلاف ممکنہ کارروائی پر بات چیت

واشنگٹن…امریکی صدربارک اوبامانے فرانسیسی صدرکوٹیلی فون کرکے شام میں کیمیائی ہتھیارکے استعمال سے متعلق گفتگوکی ہے۔ وائٹ ہاوٴس کے مطابق دونوں صدور کے درمیان شام کے خلاف ممکنہ کارروائی پر بات چیت ہوئی۔ بارک اوباما اورفرانسوااولاندکے درمیان شام کیخلاف ممکنہ کارروائی پربات چیت اور مشاورت کاعمل جاری رکھنے پربھی اتفاق ہوا۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

جو قوتیں میاں جی کواقتدارمیں لائیں،ان پرخداکاغضب ہو،جاویدہاشمی

لاہور…پاکستان تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ جوقوتیں نوازشریف کو اقتدار میں لائی ہیں ان سے کہتا ہوں کہ خدا کا خوف کریں۔لاہورمیں عیدملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ نوازشریف کو عوام اقتدار میں نہیں لائے،ن لیگ والوں کو ووٹ ملیں نہ ملیں وہ سیٹیں بنا لیتے ہیں ، تحریک انصاف کو ووٹ ملتے ہیں لیکن سیٹیں نہیں بنانے دی جاتیں۔ انہوں نے کہا کہ جو قوتیں میاں جی کواقتدارمیں لائی ہیں،ان پرخداکاغضب ہو۔جاوید ہاشمی کا کہناتھاکہ پاکستان لٹ چکا ہے ، اب بچھا کچھا بھی لوٹ لیا گیا ہے ، کوئی نہیں پوچھ رہا کہ بجلی کمپنیوں کو 500ارب روپے کس مدسے دیے گئے ہیں۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ حکمران بلدیاتی الیکشن نہیں کرانا چاہتے تھے ، سپریم کورٹ کے حکم پر ٹوٹی پھوٹی قانون سازی کرکے اقتدار اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتے ہیں ، پچھلی اسمبلی بیمار تھی جبکہ موجودہ اسمبلی مردہ ہے۔ جاوید ہاشمی کی تقریرجاری تھی کہ کارکنوں نے کھانے پر دھاوا بول دیا ، اسی دوران جاوید ہاشمی کا موبائل فون بھی گم ہوگیا ۔اعلانات بھی ہوئے لیکن موبائل کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

عزت کے ساتھ ایوان صدر سے رخصت ہورہا ہوں،صدرزرداری

اسلام آباد…صدرآصف علی زراری نے کہاہے کہعزت کے ساتھ ایوان صدر سے رخصت ہورہا ہوں، 64سال کی تاریخ میں کسی صدر نے عزت کے ساتھ اپنی مدت پوری نہیں کی، آج مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے ، نواز شریف کی حکومت کی حمایت کریں گے اورمعاشی چینلجز اور دہشت گردی کی خلاف حکومت کی مدد کریں گے ۔صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب میں صدر آصف زرداری کا کہناتھاکہ جب میں نے کہا تھاکہ تاریخ بنانے نکلے ہیں، ہیڈلائنز نہیں، لوگ میری بات سمجھ نہ سکے،ہم پر جو تنقید ہوتی رہی دوسروں کو اس سے سیکھنا چاہیے،سیاستدان عوامی نمائندے ہیں ، اُن پر تنقید عوام کا حق ہے ۔انہوں نے کہاکہ چین بہترین دوست ہے ، پالیسیوں کے تسلسل کیلیے میاں صاحب کو چینی وزیراعظم سے ملوایا،بے نظیر بھٹو بھی آج اتفاق کریں گی کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے ، صدر زرداری نے کہاکہ تحفظات کے باوجود انتخابی نتائج تسلیم کیے ۔صدر آصف زرداری نے کہاکہ ملک میں 25 سے 30 ایگزیکٹوز آئے،اگرایک گھر میں اتنے باورچی بھی تبدیل ہوں تو گھر میں کھانا بھی صحیح نہیں بنتا۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

کراچی میں فوج بلانے کامطالبہ جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے،خورشید شاہ


اسلام آباد…قومی اسمبلی میں حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے فوج بلانے کامطالبہ جمہوریت اور سیاست کے منہ پر طمانچہ ہے،کسی سیاسی جماعت کی طرف سے غیر جمہوری مطالبہ بڑی سیاسی غلطی ہو سکتی ہے ۔قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی کو فوج کے حوالے کرنے کے مطالبے پر اپنے رد عمل میں ان کا کہنا ہے کہ سوچ رہے ہیں کہ کراچی میں فوج بلانے میں کوئی سازش تو نہیں ہے۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>